ریاست کو قدرت نے سنہری موقع عطا کیا ہے‘ کورونا نے دل موم کر دیے‘ ذہن بدل دیے اور تبدیلی کے مدمقابل کھڑے ہونے کا جذبہ کمزور پڑ گیا‘ ان لوگوں کے سوا جن کے دل پتھر ہیں‘ دماغ سن اور آنکھوں‘ کانوں پر پردے پڑ چکے‘ ہر کوئی موجودہ حالات سے چھٹکارا چاہتا ہے اور اس کی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار‘ وہ لوگ بھی گھروں میں بیٹھ کر بیوی بچوں سے گپ شپ کرتے ہیں جو شام کی پرسکون ساعتیں اہلخانہ کے ساتھ گزارنا گناہ سمجھتے تھے‘ ایسے ایسے لوگوں کو کورونا کی موت سے پناہ مانگتے دیکھا ہے جو زندگی کے صرف ایک پہلو سے واقف تھے‘ ہنسی مذاق‘ ہلّہ گلہ اور بابر بہ عیش کہ عالم دوبارہ نیست۔ لوگ دل کھول کر واقف و ناواقف غریبوں‘ ناداروں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے ضرورت مندوں کی معلومات لیتے پھرتے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے لئے عطیات جمع کرنے کی غرض سے 92نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میںاندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کا جذبہ خیر ابھر کر سامنے آیا۔ دو اڑھائی گھنٹے کی ٹرانسمیشن میں بائیس کروڑ روپے کی خطیر رقم کا اعلان ہوا اور مصروفیات کے باعث وزیر اعظم کے چلے جانے کے بعد بھی کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کرنے والوں نے باور کرایا کہ وہ وزیر اعظم کی خوشنودی اور دکھاوے کے لئے نہیں کورونا اور لاک ڈائون کے متاثرین کی مدد کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا کا ابھی پیک ٹائم شروع نہیں ہوا‘ اس تاخیر کا فائدہ اٹھا کر حکومت تین محاذوں پر سرگرم عمل ہے اور تاحال چھوٹی موٹی کوتاہیوں ‘ کمزوریوں کے باوجود کامیاب نظر آتی ہے۔ طبی سہولتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے‘ صرف دو تین ہفتوں میں جس قدر ٹیسٹنگ کٹس‘ حفاظتی کٹس‘ وینٹی لیٹرز منگوائے اور ہسپتالوں‘ لیبارٹریز کو فراہم کئے گئے یہ ریکارڈ ہے۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں فیلڈ ہسپتالوں ‘لیبارٹریز اور قرنطینہ سینٹرز کا قیام بذات خود احسن اقدام ہے‘ ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کو بارہ ہزار روپے کی امداد اور زکوٰۃ کے مستحقین کی پیشگی اعانت سے بے روزگار ہونے والے نچلے طبقے کے افراد کو خوراک کا تحفظ فراہم کیا گیا اور ان شعبوں میں جہاں کاروباری اور پیداواری سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں ان کے لئے ایس او پیز تیارکئے گئے تاکہ اجازت ملنے پر کاروباری‘ تجارتی اور پیداواری سرگرمیاں حفاظتی تدابیر کے ساتھ شروع کی جا سکیں۔ غریب اور زکوٰۃ ‘ صدقات کا مستحق طبقہ حکومت اور فلاحی اداروں کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اُسے ہر طرف سے بھرپور امداد مل رہی ہے۔بلا شبہ ہماری قومی روائت کے مطابق حکومت اورعوام کے جذبہ خیر کا فائدہ بعض نوسر باز‘ پیشہ ور بھکاری اور لالچی عناصر بھی اٹھا رہے ہیں‘ کہیں کہیں سے راشن بیچنے اور احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں کٹوتی کی شکایات سامنے آئی ہیں لیکن بحیثیت مجموعی صورت حال حوصلہ افزا ہے‘ ایک طبقہ مگر ابھی تک نظر انداز ہو رہا ہے جس کی طرف ٹیلی تھون کے دوران میں نے وزیر اعظم عمران خان کی توجہ مبذول کرائی‘ یہ وہ سفید پوش‘ عزت دار اور محنت کش لوگ ہیں جو اپنے آپ کو زکوٰۃ و صدقات کا مستحق سمجھتے ہیں نہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے عادی‘گھروں میں ٹیوشن پڑھا کر‘ کسی وکیل کا بستہ اٹھا کر‘ کچہری میں اسٹامپ پیپر بیچ کر رزق حلال کمانے والے پڑھے لکھے لوگ‘ ایزی پیسہ اور موبائل فون کی اسیسریز بیچ کر اپنے اہل خانہ کے لئے نان شبینہ کا اہتمام کرنے والا محنتی طبقہ‘ اس وقت سخت مشکل میں ہے‘ احساس پروگرام سے مستفید ہونے کو وہ تیار ہے نہ حکومتی قواعد و ضوابط میں گنجائش‘ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی اس میں ہمت اور نہ قرض میسر۔آج کل اپنے ہی قبیلے اور طبقے سے اُمید نہ ہونے کے برابر‘ یوں گھٹ گھٹ کر مرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مکان کا کرایہ ‘ بچوں کی فیس‘ بجلی‘ گیس اور پانی کے بل ادا کرنے کی ان میں سکت ہے نہ معیار زندگی برقرار رکھنے کی اہلیت ۔حکومت اور فلاحی تنظیمیں ایسے ضرورت مندوں کی عزت نفس ملحوظ رکھتے ہوئے مدد کو پہنچیں کہ یہ سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ حکومت چاہے تو لاک ڈائون کے تجربات کا فائدہ اٹھا کر معاشرے کو ایک بار پھر نظم و ضبط کی پابند دیگر اقوام کے نقش قدم پر چلانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ نمود و نمائش اور فضول خرچی کے کلچر کی حوصلہ شکنی اور طہارت و صفائی کے اسلامی کلچر کا فروغ اگر ترجیحات میں شامل کر لیا جائے تو بہت سی قباحتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ نمودو و نمائش اور فضول خرچی کی مکروہ عادت ہے جو انسان کو کرپشن کی طرف مائل کرتی ہے‘ شادی بیاہ میں سادگی‘ کاروباری مراکز کی شام چھ سات بجے بندش اور کھانے پینے کی عادات و اوقات میں تبدیلی۔ شادی بیاہ میں ون ڈش کی پابندی سے غریب اور متوسط طبقے کو سہولت ملی‘ اب اگر حکومت مہمانوں کی تعداد مقرر کر دے جو سو ڈیڑھ سو سے زیادہ نہ ہو تو غریب ماں باپ کی دعائیں اس کے شامل حال ہوں گی۔ کاروباری مراکز کی جلد بندش سے بجلی کی بچت ہو گی‘ جرائم محدود اور بے آرامی و بسیار خوری سے نجات‘ آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔ لوہا گرم ہے عمران خان تبدیلی کے علمبردار ہیں یہ سماجی تبدیلیاں معیشت کے لئے بھی مفید ہیں۔ تجربہ کرنے میں حرج نہیں۔
جوارش شاہی کے فوائد میں خفقان یعنی دل کی دھڑکن کے بےترتیب ہونے، ذہنی بے سکونی کو دور کرنےدل،دماغ اور نظام انہضام کےافعال کوتقویت فراہم کرنے
غزل جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار صحرا مگر بہ تنگی چشم حسود تھا آشفتگی نے نقش سویدا کیا درست ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھ...
،اب تک کی تحقیقات اور تجربات کی رو سے دھماسہ بوٹی کے پھول اور پتے ہر قسم کےکینسراور تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی خرابی (dhamasa jadi buti)
Tum Noor E Dil Ho is a Romantic Urdu Novel, Tum Noor E Dil Ho is a obsessive and rude hero Based urdu novel, Tum Noor E Dil Ho is a Innocent Hero Based urdu Novel, Tum Noor E Dil Ho is a forced marriage Based Urdu Novel, Tum Noor E Dil Ho is a police officer Based Urdu Novel, Tum Noor E Dil Ho ia a Rude Cousin hero Based urdu novel, Tum Noor E Dil Ho is a thrilling Based urdu Novel, Tum Noor E Dil Ho is a Women Rights Based urdu novel, Tum Noor E Dil Ho is a very interesting Urdu Novel by S Marwa Mirza. Post
At its core, color theory is the study of how colors interact, how they can be combined to create pleasing compositions.
Uraan is a Romantic Urdu Novel, It is a Love Story Based Urdu Novel, Uraan is a Air Force Based urdu Novel, Uraan is a Forced Marriage Based Urdu Novel, Suspense Based urdu novels, Uraan is a Rude Cousin Based Urdu Novel, Uraan ia a revenge urdu novel, Uraan is a long Story based urdu Novel, Uraan is a Love at first Side based urdu novel, Uraan is a Crime urdu novel, Uraan is a long urdu novel, Uraan is a very interesting Urdu Novel by Qanita Khadija. Post
دُکھوں میں ضبط کی زنجیر تو پہن لوں گا میں اپنا سر کسی دہلیز پر نہ رکھوںگا میں تیرے قرب کے تسکین بخش پہلو میں یہ ایک رات تو کیا ساری عمر جاگوں گا میں اپنا دُکھ نہ سناؤں گا شہر والوں کو ترے وقار کی اے دوست لاج رکھوں گا وہ ایک شخص بھی اخلاص سے تہی نکلا وفا کی سرد ترازو میں کس کو تولوں گا شکستِ شیشۂ دل سے تو موت بہتر ہے کوئی بتائے کہ کب تک یہ زہر چاٹوں گا میں ایک شعلۂ احساس ہوں' اے شہر سکوت! دماغ و دل بھی ہوئے منجمد تو بولوں گا یہ تیرے ماتھے پہ تازہ شکن جو اُبھری ہے اسی لکیر کے گرداب سے میں اُبھروں گا ترے لبوں کے تبسم کے سرخ پتھر پر میں اپنی روح کے لرزیدہ ہونٹ رکھ دوں گا وہ میرے پاس بھی آ کر ستائے گا احمد میں اُس سے دور بھی رہ کر دُعائیں ہی دوں گا
مجھے بلاوجہ کی سازشی تھیوریوں سے شدید الرجی رہی ہے، اپنی حماقتوں کو دوسروں کے گلے میں ڈالنا، ہر...
...